شاہین آفریدی کا ویسٹ انڈیز سیریز کیلئے کائونٹی کرکٹ ادھوری چھوڑ کر وطن واپسی کا فیصلہ – Kashmir Link London

شاہین آفریدی کا ویسٹ انڈیز سیریز کیلئے کائونٹی کرکٹ ادھوری چھوڑ کر وطن واپسی کا فیصلہ

لندن (مسرت اقبال) برطانیہ میں مڈل سیکس کاؤنٹی کی نمائندگی کرنے والے پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے فوری وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ کو بھی اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔ بائیں ہاتھ سے جادوئی بائولنگ کرنے والے شاہین آفریدی لندن سے ایک دو روز میں واپس وطن پہنچ رہے ہیں جس کے بعد وہ چند دن اہل خانہ کے ساتھ گزارنے کے بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے لگائے جا رہے تربیتی کیمپ میں حصہ لیں گے۔

مڈل سیکس کاؤنٹی انتظامیہ نے شاہین شاہ آفریدی کی قومی ڈیوٹی کے لیے وطن واپسی کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے کاؤنٹی کے لیے ان کی خدمات کو سراہا ہے، اس یقین کا بھی اظہار کیا ہے کہ شاہین فرصت میں دوبارہ میچز کے لیے دستیاب ہوں گے۔ واضع رہے شاہین آفریدی پاکستان کی طرف سے بین الاقوامی میچز کے اختتام پر انگلینڈ میں ہونے والے ٹی ٹونٹی بلاسٹ کیلئے لندن آئینگے، یہ ٹورنامنٹ وسط جولائی تک جاری رہے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes