بھارتی فلموں میں مخصوص نوعیت کے کردار ہی ملتے ہیں، امریکی اداکار کا شکوہ – Kashmir Link London

بھارتی فلموں میں مخصوص نوعیت کے کردار ہی ملتے ہیں، امریکی اداکار کا شکوہ

لندن(مونا بیگ)بھارتی فلموں میں کام کرنے والے امریکی اداکار نے مخصوص نوعیت کے کردار ملنے کا شکوہ کر ڈالا۔

حال ہی میں فلم ’رائز، رور، ریوولٹ (RRR)‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے امریکی اداکار ایڈورڈ سوننبلک نے مغربی ملک سے ہونے پر ان کے فلمی کیریئر پر منفی اثر پڑنے سے متعلق بتایا۔ امریکی اداکار کے مطابق ان کی گوری رنگت کی وجہ سے انہیں فلموں میں صرف نوآبادیاتی دور یا پھر مغربی کردار ہی ملے ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ میری زندگی اس وقت تبدیل ہوئی جب میں نے پہلی مرتبہ فلم لگان دیکھی تھی، وہ بہترین فلم تھی، میں نے اس سے قبل ایسا مواد نہیں دیکھا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ مجھے اس فلم کی موسیقی، زبان، کردار اور ملبوسات پسند آئے تھے۔ میں نے اس فلم کو کچھ مرتبہ دیکھا لیکن پھر اس کے بعد میں نے 150 کے قریب دیگر ہندی فلمیں بھی دیکھیں۔

ایڈورڈ کا کہنا تھا کہ وہ فلموں سے متاثر ہوکر انہوں نے بھارتی فلموں میں ہی اپنی قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا اور بھارت کا دورہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے بھارت جانے سے قبل ہی ہندی زبان سیکھ لی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں ایسا لگا کہ وہ اپنی قومیت اور ہیت کے باعث آسانی سے کردار حاصل کرلیں گے، تاہم اس کے بجائے یہی ان کے لیے رکاوٹ بن گیا۔ امریکی اداکار نے کہا کہ میرے جیسے لوگوں کے لیے انڈسٹری میں ایک جگہ موجود ہے، تاہم گورے چہروں کو نوآبادیاتی کردار ملے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسی طرح کے کردار کبھی ایک جیسے نہیں ہوتے، فلم RRR میں وِلن کا کردار ایک جانب ہے، یہی وہ چیز ہے جس کی آپ کو ایک فلم میں ایسے کرداروں سے امید ہوتی ہے اور یہ ٹھیک ہے۔ ساتھ میں انہوں نے منفی کرداروں سے متعلق یہ بھی کہا کہ کوئی بھی ولن یہ نہیں سوچتا، آپ کو اسی زاویے سے اسے نبھانا ہوتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes