پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا – Kashmir Link London

پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

لندن(مسرت اقبال)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں باکسر عامر خان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان اس طرح کیا کہ اب میرا گلوز اتارنے کا وقت آگیا ہے۔

عامر خان نے کہا کہ مجھے اپنے 27 سالہ باکسنگ کیرئیر پر فخر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اپنے مداحوں، دوستوں اور فیملی کا شکر گزار ہوں۔

واضح رہے کہ باکسر عامر خان نے اپنے باکسنگ کیرئیر میں 34 فائٹس جیتیں جبکہ 6 میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

50% LikesVS
50% Dislikes