یوکے پاکستان بزنس کونسل کی لندن میں تین روزہ پراپرٹی ایکسپو خوبصورت یادوں کیساتھ اختتام پذیر – Kashmir Link London

یوکے پاکستان بزنس کونسل کی لندن میں تین روزہ پراپرٹی ایکسپو خوبصورت یادوں کیساتھ اختتام پذیر

لندن (مونا بیگ) برطانوی دارالحکومت لندن میں یوکے پاکستان بزنس کونسل کی جانب سے لندن میں تین روزہ پاکستان پراپرٹی ایکسپو یوکے 2022کا انعقاد کیا گیا جس میں برطانیہ کے ساتھ ساتھ پاکستان سے چھوٹے اور بڑےپراپرٹی ڈیلر اور ڈیویلپرز نے شرکت کی اور اسٹال ہولڈرز نے پاکستان کے مختلف شہروں میں پراجیکٹ متعارف کروائے۔ اس تین روزہ پراپرٹی کے پروگرام میں اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور پراپرٹی ایکسپو میں نمائش کرنے والے تمام پراپرٹی پراجیکٹس کو سراہا۔

یوکے پاکستان بزنس کونسل کے جنرل سیکریٹری اے حق نے کہا کہ یوکے پی بی سی کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ پاکستان میں مختلف شعبہ جات کے اندر سرمایہ کاری کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ جیسا کہ ماضی میں یوکےپاکستان بزنس کونسل نے ٹیکسٹائل ، سرجیکل ، ہیلتھ اور دیگر مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی اشیاء کی نمائش اور ایکسپوکا انعقاد کیا۔ انکا کہنا تھا پاکستان کے اندر پراپرٹی کا شعبہ بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے یہی وجہ ہے کہ یوکے پاکستان بزنس کونسل نےپاکستان پراپرٹی ایکسپو ویک یوکے 2022کا لندن میں انعقاد کیا جسے خوب سراہا گیا ہے۔

اے حق کا مزید کہنا تھا کہ اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے یوکے پاکستان بزنس کونسل 14 اگست کو برطانیہ کے سب سے بڑے ہال ویمبلے ارینا میں جشن آزادی کا بہت بڑا پروگرام منعقد کروانے جا رہےہیں جس میں نہ صرف پاکستان کی شوبز شخصیات بلکہ پاکستان سے پراپرٹی کے اہم پروجیکٹ اور بڑی کمپنیوں کو لا کر ان کومتعارف کروایا جائے گا اور تاریخی جشن آزادی کا پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔


پاکستان پراپرٹی ایکسپو ویک سے خطاب کرتےہوئے پاکستان ہائی کمیشن کے منسٹر ٹریڈ شفیق شہزاد اور شریک سرمایہ کاروں کا کہنا تھا کہ اس پراپرٹی ایکسپو کی اوورسیز میں مقبولیت سے اندازہ ہوا کہ پاکستانی کمیونٹی اپنے وطن سے کتنا دلی لگاؤ رکھتی ہے اور اپنے وطن میں گھر بنانے کی بہت زیادہ خواہش مند ہے۔ تقریب میں پاکستان سے معروف گلوکار فرحان سعید اور صابری برادر قوال نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ جبکہ اس شعبے میں نمایاں کارکردگی کے حامل پراپرٹی ڈویلپرز میں ایوارڈز بھی تقسیم کئے گئے جسے حاصل کرنے والوں میں قاضی انویسٹمنٹ کے ثاقب چوہدری بھی شامل تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes