ملک و قوم کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے؛ پیرعبدالقدیراعوان – Kashmir Link London

ملک و قوم کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے؛ پیرعبدالقدیراعوان

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) تنظیم العوان کے سربراہ پیر عبد القدیر اعوان کے اعزاز میں مسلم لیگ ق برطانیہ کے صدر سید رضوان ہاشمی نے اپنے آفس میں استقبالیہ دیا ۔بری کونسل کی مئیرس شاہینہ ہارون، ممتاز کاروباری سماجی شخصیت چوہدری اختر ملوانہ، یورپین اسلامک سنٹر اولڈہم کے انچارج مولانا محمد اقبال ، ڈنمارک سے آئے مہمان محمد اکرم و دیگر قریبی رفقا بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

اس موقع پر پیر عبد القدیر اعوان کا کہنا تھا کہ برطانیہ کے آکر اپنی کمیونٹی کی خدمت کرنا بنیادی ضرورت ہے مشکل کام ہے اللہ انکے لیے آسانیاں عطا فرمائے انکا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں مختلف آرا ہیں انکی تقسیم ہے ساری باتیں ایک طرف بحیثیت مسلمان اور پاکستانی ہماری ذمہ داری ہے ملک و قوم کی بہتری اور ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور ہمیشہ کرتے رہیں ۔ مولانا محمد اقبال کا کہنا تھا کہ میزبانوں کا شکریہ جنہوں نے کمیونٹی کو موقع دیا کہ پیر عبد القدیر اعوان سے ملاقات کا شرف نصیب ہوجس سے اتحاد و اتفاق کا پیغام گیا۔

انکا کہنا تھا دعا ہے رب العالمین ہمیں ایک رکھے یہاں ہمارے مسائل ضرورتیں ایک ہیں ہمارے اندر اتحاد ہونا چاہیے۔ چوہدری اختر ملوانہ کا کہنا تھا کہ پیر عبد القدیر اعوان کے بیان سے ہم بے حد متاثر ہوئے اس طرح کے مذہبی راہنما برطانیہ آتے رہنے چاہئیں جس سے ہماری نوجوان نسل کو اسلامی تعلیمات سے روشنائی ہوتی رہے ۔بری کونسل کی مئیرس شاہینہ ہارون کا کہنا تھا کہ پیر عبد القدیر اعوان نے جو ہمیں انسانیت اور دین اسلام کی تعلیمات کا درس دیا ہے اس سے ہماری معلومات میں اضاف ہو ہے دینی راہنماؤں سے ملکر بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔

ڈنمارک سے آئے مہمان محمد اکرم نے بھی کہا کہ پیر عبد القدیر اعوان کی تعلیمات سے سیکھنے کا موقع ملا۔ میزبان سید رضوان ہاشمی نے کہا کہ برطانیہ میں بسنے والے پاکستانیوں کا فرض ہے ہم جو بھی مہمان پاکستان سے آئے انکا بھرپور استقبال کریں میں پیر عبد القدیر اعوان اور دوسرے قریبی رفقا جو میری دعوت پر تشریف لائے سب کا دلی شکریہ ادا کرتا ہوں ۔روحانی شخصیت پیر عبد القدیر اعوان کی برطانیہ میں پاکستان اور دین اسلام کے لیے کی جانے والی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes