اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کو سراہا جانا دراصل انکی انتھک محنت کا تسلیم کیا جانا ہے؛سفیر پاکستان – Kashmir Link London

اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کو سراہا جانا دراصل انکی انتھک محنت کا تسلیم کیا جانا ہے؛سفیر پاکستان

اوسلو (کشمیر لنک نیوز) ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں پاکستان ویلفیئر یونین ناروے کے صدر فضل حسین اور عامر بشیر کی طرف سے چوہدری خالد محمود کو حکومت پاکستان کی طرف سے تغمہ امتیاز ملنے کی خوشی میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض نعمان حسین نے سرانجام دئیے تقریب سے سفیر پاکستان بابر امین ویلفیئر کمیونٹی کونسل کونسلر خالد محمود سینئر سیاستدان خالد محمود چوہدری ،فضل حسین عامر بشیر ملک محمد انور اور دیگر نے خطاب کیا۔

اس موقع پر سفیر پاکستان بابرامین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لئے بہت خوشی کی بات ہے کہ یوم پاکستان 23 مارچ کو صدر پاکستان عارف علوی نےخالد محمود چوہدری کوانکی کمیونٹی کے لئے بے شمار خدمات کے سلسلے میں ستارہ قائداعظم سے نوازا ہے اور اس خبر کے بعد ناروے میں مقیم پاکستانیوں میں بہت خوشی پائی جاتی ہے اور یہ اوورسیز پاکستانیوں کے لئے ایک اعزاز کی بات ہے انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کوپیغام دیتے ہوئے کہا کہ نارویجن پاکستانی خالد محمود کی طرح پاکستان کے ساتھ اپنے روابط کو استوار کریں اور پاکستانی کمیونٹی اور ملک پاکستان کا نام روشن کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

اعزاز حاصل کرنے والے ناروے کا سابق پارلیمنٹیرین خالد محمود چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ ایوارڈ مجھے اوورسیز پاکستانیوں اور ملک پاکستان کی خدمت کے حوالے سے دیا گیا ہے اور پاکستانی حکومت سمجھتی ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے تاکہ وہ دیار غیر میں پاکستان کا نام روشن کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ خالد محمود چوہدری نے کہا کہ پاکستان ہمارا آبائی ملک ہے اور پاکستان سے ہمارا ایک رشتہ اور ایک تعلق ہے اور میرا یہی پیغام ہے کہ پاکستان کا نام روشن کرنے میں ہم سب کو بغیر کسی لالچ کے بغیر کسی مفاد کے بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔

پاکستان ویلفیئر یونین ناروے کے صدر فضل حسین نے کہا کہ آج کی تقریر چوہدری خالدمحمود کوصدارتی ایوارڈ تمغہ قائداعظم ملنے کے حوالے سے رکھی گئی، فضل حسین نے کہا کہ ہمیں بڑی خوشی ہوئی ہے کہ حکومت پاکستان نے ایک اوورسیز پاکستانی کی خدمات کو سراہا ہے اور یہ تسلیم کیا ہے کہ اوورسیز پاکستانی پاکستان کے لیے کچھ کر رہے ہیں، تحریک انصاف ناروے کے صدر چوہدری مدثر علی نے خالد محمود چوہدری کو ستارہ قائداعظم ملنے کی مبارک باد دی اور کہاکہ مجھے فخر ہے کہ ناروے میں ہمارے پاکستانی بھائی کویہ پاکستان کی خدمت کا اعزاز ملا ہے، پی ٹی آئی ناروے اوراوورسیز پاکستانی کمیونٹی آج بہت خوش ہے۔

تقریب میں پاک ناروے فورم کے چیف آرگنائزر چوہدری اسماعیل سرور بھٹیاں،صدر چوہدری قمر عباس ٹوانہ، نائب صدر راجہ عاشق حسین ، محمد پرویز، تحریک انصاف ناروے کے صدر چوہدری مدثر علی، شیخ طارق محمود، چوہدری زاہد، پیپلز پارٹی ناروے کے نائب صدر چوہدری اشرف شیخ، طارق شیخ، جنید چوہدری ،ظفر نوازحقیقہ، چوہدری اشتیاق احمد برنالی و دیگر سمیت مختلف کمیونٹی رہنمائوں نے شرکت کی اور خالد محمود چوہدری کو مبارکباد پیش کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes