51 سالہ برطانوی شہری نے 36 گھنٹے مسلسل جھولا جھول کر ورلڈ ریکارڈ بنا دیا – Kashmir Link London

51 سالہ برطانوی شہری نے 36 گھنٹے مسلسل جھولا جھول کر ورلڈ ریکارڈ بنا دیا

لندن (کشمیر لنک نیوز)51 سالہ برطانوی شہری نے 36 گھنٹے جھولا جھول کر گنیز ورلڈ ریکارڈز کی بک میں اپنا نام درج کروالیا۔ رچرڈ اسکاٹ کا کہنا تھا کہ میری ٹانگوں کے اوپری حصے میں ہلکی سی تکلیف ہے لیکن اس کے علاوہ میں بالکل ٹھیک ہوں۔ یہ ایک اچھا تجربہ رہا، میں کافی خوش ہوں۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 51 سالہ شہری رچرڈ اسکاٹ نے ہفتے کی صبح 6 بج کر 10 منٹ پر ایک میدان میں جھولنا شروع کیا اور اتوار کی شام کو ختم کیا۔اس دوران رچرڈ کو ہر گھنٹے بعد 5 منٹ کا وقفہ لینے کی اجازت تھی تاہم انہوں نے یہ وقفے ہر گھنٹے بعد نہیں بلکہ صبح 3 بجے مختصر نیند کرنے کیلئے استعمال کیے۔

50% LikesVS
50% Dislikes