برطانیہ میں ن لیگ کے کارکنوں کا جمائما کے گھر کے باہر احتجاج، عمران خان کیخلاف نعرے بازی – Kashmir Link London

برطانیہ میں ن لیگ کے کارکنوں کا جمائما کے گھر کے باہر احتجاج، عمران خان کیخلاف نعرے بازی

لندن (عدیل خان) برطانیہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے جمائما گولڈ اسمتھ کے گھر کے باہر احتجاج کیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے مظاہرے کے موقع پر امن و امان رکھنے کے لیے پولیس بھی موجود تھی، مظاہرین نے ساؤنڈ سسٹم پر بلند آواز میں لیگی ترانے بھی لگائے۔ن لیگی کارکنوں نے لندن میں عمران خان کے خلاف نعرے بھی لگائے۔

برطانیہ میں گولڈ سمتھ فیملی کے گھر کے باہر ہونے والے اس مظاہرے کا نوٹش فیملی ممبران نے بھی لیا اور جمائمہ کی ماں اور بہن مظاہرین سے بات کرنے پہنچے اور ان سے پوچھا کہ ہمارا پاکستانی سیاست سے کیا تعلق تو وہاں موجود ن لیگی مظاہرین نے جواب دیا کی عمران خان کے تین بچے یہاں رہائش پذیر ہیں، ہمارا یہ احتجاج صرف پی ٹی آئی کو سبق سکھانے کیلئے ہے کیونکہ وہ لندن میں نواز شریف کے صاحبزادوں کے گھر کے باہر مظاہرے اور ہلڑ بازی کرتے ہیں۔ جس پر خواتین وہاں سے چلی گئیں۔

مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے سینیئر نائب صدر ناصر بٹ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن یہ احتجاج پی ٹی آئی کے مظاہرے کے جواب میں کر رہی ہے۔ ناصر بٹ نےکہا کہ عمران خان عوام کو بہکانے کے لیے روز نئے جھوٹ کا سہارا لیتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ جب تک یہاں عمران خان کے دو بیٹے اور ایک بیٹی مقیم رہیں گے ہم بھی انہیں جوابی مظاہرے دیتے رہیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes