سابق برطانوی رکن پارلیمنٹ عمران احمد خان کو جنسی ہراسگی کے کیس میں ڈیڑھ سال کی سزا – Kashmir Link London

سابق برطانوی رکن پارلیمنٹ عمران احمد خان کو جنسی ہراسگی کے کیس میں ڈیڑھ سال کی سزا

لندن (عمران راجہ) برطانوی حکمران پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ عمران احمد خان کو جنسی ہراسیگی کے کیس میں ڈیڑھ سال کی سزا سنادی گئی۔ ان پر گزشتہ ماہ جرم ثابت ہوگیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق کے مطابق 15 سالہ لڑکے سے چھیڑ چھاڑ کا واقعہ جنوری 2008 میں پیش آیا تھا۔ جج جسٹس جیریمی بیکر نے کہا کہ میں یہ بات قبول نہیں کرتا کہ عمران خان نے جو کچھ کیا، اس پر انہیں کوئی پچھتاوا ہے۔ لگتا ہے کہ انہیں صرف اپنے 14 برس قبل اقدام پر پریشانی ہے۔

کرائون کورٹ کے جج کا مزید کہنا تھا کہ متاثرہ شخص مسٹر خان کے اقدام کے سبب ’نفسیاتی طور پر شدید پریشان‘ ہے۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ شخص کی عمر اب 29 برس ہے۔ فرد جرم عائد ہونے کے بعد جیوری نے فیصلے تک پہنچنے میں پانچ گھنٹے لگائے۔ جبکہ ملزم نے رواں برس کے آغاز میں اپنے خلاف فیصلے پر اپیل بھی دائر کی تھی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کنزرویٹیو پارٹی نے عمران احمد خان کو پارٹی سے نکال دیا تھا۔ وہ 2019 کے الیکشن میں ویک فیلڈ سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے 2019 کے الیکشن میں یہ نشت 3,358 ووٹوں کی اکثریت سے جیتی تھی۔ عمران احمد خان کے ممبر پارلیمنٹ نہ رہنے کے سبب ویک فیلڈ میں ضمنی پارلیمانی انتخاب 23 جون کو ہوگا۔

50% LikesVS
50% Dislikes