ٹیم سائیڈ کونسل کی مئیر چیرٹی تقریب کا انعقاد، دیگر کونسلز کے میئرز اور کونسلرز کی شرکت – Kashmir Link London

ٹیم سائیڈ کونسل کی مئیر چیرٹی تقریب کا انعقاد، دیگر کونسلز کے میئرز اور کونسلرز کی شرکت

آشٹن (محمد فیاض بشیر) ٹیم سائیڈ کونسل کی مئیر چیرٹی کا انعقاد مقامی ٹاؤن سنٹر میں ہوا۔ ٹیم سائیڈ کونسل کی مئیرس جینٹ کوپر ، اولڈہم کونسل کی مئیرس جینی ہیریسن، ویگن کونسل کی مئیرس یونی کلو نے خصوصی شرکت کی۔ اولڈہم کونسل کی مئیرس جینی ہیریسن کے ہمراہ انکے کنسورٹ کونسلر شاہد بھی تھے ۔ اس موقع پر ٹیم سائیڈ کونسل کی مئیرس جینٹ کوپر کا کہنا تھا کہ میں آج آخری چیرٹی اپیل کے لیے آئ ئی ہوں ہم اس تقریب میں خیراتی کاموں کے لیے چندہ جمع کر رہے ہیں اس مہم میں شامل تمام مہمانوں کا شکریہ۔

اولڈہم کونسل کی مئیرس جینی ہیریسن کا کہنا تھا کہ چندہ جمع کرنے کی مہم میں آکر سب سے ملکر اچھا لگا ایک دوسرے کے خیالات جاننے کا موقع ملا میوزک اور انعامی رائفل مقابلے سے خوب لطف اندوز ہوئے ۔ اولڈہم کونسل کی مئیرس کے کنسورٹ کونسلر شاہد مشتاق کا کہنا تھا کہ دوستانہ اور خوشگوار ماحول سے خوب لطف اندوز ہوئے مختلف مکتبہ فکر کے افراد سے ملکر مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

ویگن کونسل کی مئیرس ایون کلیو نے بھی چیرٹی تقریب میں شرکت اور مختلف مکتبہ فکر افراد کے ساتھ ملکر خوشی کا اظہار کیا۔ٹیم سائیڈ کونسل کی مئیرس جینٹ کوپر نے مئیر کی مدت کے دوران گزشتہ ایک سال مختلف چیرٹیز کے لیے چندہ جمع کرنے کی مہم میں شرکت کر کے اپنا کردار بخوبی ادا کر کے قابل ستائش کارنامہ انجام دیا ۔

50% LikesVS
50% Dislikes