کنزرویٹو پارٹی کے کونسلر قیصر عباس تھرک کونسل سے کیبنٹ ممبر فار کمیونٹیز مقرر – Kashmir Link London

کنزرویٹو پارٹی کے کونسلر قیصر عباس تھرک کونسل سے کیبنٹ ممبر فار کمیونٹیز مقرر

لندن (کشمیر لنک نیوز) کنزرویٹو پارٹی کے کونسلر قیصر عباس گوندل کو تھرک کونسل میں کیبنٹ ممبر فار کمیونٹیز منتخب کیا گیا ہے۔ وہ اس علاقے سے پہلے مسلمان اور ایشین ہیں جو اس پوزیشن پر تعینات کئے گئے ہیں۔ کمیونٹی شخصیات نے انہیں اس تعیناتی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

کونسلر قیصر عباس گوندل تھرک کونسل سے 2018 میں پہلی دفعہ کونسلر منتخب ہوئے تھے اور اس سے پہلے سال 2021-2019 میں شیڈو کیبنٹ ممبر فار کمیونٹیز اور لائسنسنگ کمیٹی کے وائس چئیرمین بھی رہ چکے ہیں۔ انہوں نے اس سال فروری میں لیبر پارٹی سے استعفی دے کر کنزرویٹو پارٹی کو جائن کر لیا تھا اور اسی حلقے سے لیبر پارٹی کو اٹھارہ سال بعد شکست دے کر 5 مئی 2022 کو دوبارہ کونسلر منتخب ہوئے ہیں۔

اس موقع پر کونسلر قیصر عباس گوندل کا کہنا تھا کہ“تھرک کونسل سے کیبنٹ ٹیم کا حصہ بننا میرے لئے ایک اعزاز ہے جس پر میں کونسل لیڈر کونسلر رابرٹ گلیڈہل، ڈپٹی لیڈر کونسلر مارک کوکشل اور پارٹی لیڈر شپ کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے اس عہدے کے لئے منتخب کیا ہے۔ میں مکمل ایمانداری اور لگن سے اپنے فرائض ادا کروں گا۔”ان کا اس موقع پر مزید کہنا تھا کہ “میں اپنے ثقافتی ورثے کو پرموٹ کروں گا اور مختلف کمیونٹیز اور آرٹسٹوں کے لئے بہتر مواقع پیدا کروں گا۔ میں معاشرتی ہم آہنگی کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کروں گا۔”

50% LikesVS
50% Dislikes