پی ٹی آئی رہنما صاحبزادہ جہانگیر کی پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں عملے کے ساتھ تلخ کلامی – Kashmir Link London

پی ٹی آئی رہنما صاحبزادہ جہانگیر کی پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں عملے کے ساتھ تلخ کلامی

لندن (عدیل خان) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے معتمد دوست صاحبزادہ جہانگیر کی پاکستان ہائی کمیشن لندن کی عمارت میں گھس کر عملے کے ساتھ تلخ کلامی کی ایک ویڈیو بڑے پیمانے پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ سمجھانے پر وہاں تعینات ایک عہدیدار کو ڈانٹتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ” آپ مت ملوث ہوں، مار کھائو گے ، بالکل خاموش ہوجائیں، منہ سے ایک لفظ بھی نہیں نکالیے گا”۔

وہیں سے ایک دوسرے کلپ میں کسی شخص سے ان کی ٹیلی فونک گفتگو بھی سنی جاسکتی ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ ” کوئی شرم کھائیں کرنل صاحب، آپ جس طرح کا رویہ اپنا رہے ہیں، میں حیران ہوں کہ ایمبیسی میں کیا ہم نے یہ کیڑے مکوڑے تعینات کرکے رکھے تھے؟ تم لوگ وردیاں پہنتے ہو اور تمہیں اتنا ہی نہیں پتہ کہ تھینک یو کریں اور اندر چلے جائیں، وہاں موجود پی ٹی آئی کے بانی رہنما کی طرف سے لقمہ ملنے پر بولے کہ ”اخلاقیات بھی کوئی چیز ہوتی ہے، کچھ نہیں ہوتا”۔

اس موقع پر ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ کرنل آصف صاحب ہیں یہاں پر دفاعی اتاشی، انہیں فون کیا، لیکن انکا فون بند جارہا ہے”۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے یہ رہنما پاکستان ہائی کمیشن ایک مظاہرے کے بعد یادداشت دینا چاہتے تھے اور انکا مطالبہ تھا کہ ہائی کمیشن کی کوئی بڑی شخصیت آکر ان سے یادداشت وصول کرے لیکن ایسا نہ ہونے کی صورت مین تلخی کا ماحول پید ہوا۔

50% LikesVS
50% Dislikes