اولڈہم کے رہائشیوں کی زندگی میں تبدیلی لانے کیلئے کونسل پرعزم ہے؛ مئیرس ایلین گیری – Kashmir Link London

اولڈہم کے رہائشیوں کی زندگی میں تبدیلی لانے کیلئے کونسل پرعزم ہے؛ مئیرس ایلین گیری

اولڈہم (محمد فیاض بشیر)اولڈہم میں قائم centre of wellbeing , training and culture کے انچارج سرور چشتی نے سنٹر میں کمیونٹی اوپن ڈے اینڈ کنسلٹیشن ایونٹ کا انعقاد کیا ۔مقامی افراد کو روزگار کے قابل بنانے اور روزگار فراہم کرنے کے مختلف شعبہ جات کے نمائندگان نے سنٹر آنے والے افراد کو مفید معلومات دی ،اس موقع پر مختلف معلوماتی سٹالز کرافٹس ذہنی و جسمانی طور پر صحت مند رہنے بارے لگائے گئے سٹالز خاص توجہ کا مرکز رہے ۔

اس موقع پر مئیرس کونسلر ایلین گیری کا کہنا تھا کہ جس طرح میرا استقبال کیا گیا دلی مشکور ہوں۔ انکا کہنا تھا کہ اولڈہم کے رہائشیوں کی زندگی میں بنیادی تبدیلی لانے کے لیے اولڈہم کونسل پرعزم ہے۔ کونسلر شاہد مشتاق نے کہا کمیونٹی کو اوپن ڈے میں مفید معلومات سے بھرپور استفادہ حاصل کرنا چاہیے۔ کمیونٹی کی متحرک شخصیت سید عبد الباسط شاہ مشوانی کا کہنا تھا کہ کمیونٹی کو سنٹر آف ویلبینگ ٹریننگ اینڈ کلچر میں رضاکارانہ خدمات انجام دینے کے لیے آگے آنا چاہیے انکا کہنا تھا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ تنظیم مقامی سطح پر ہے اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھانا چاہیے۔

ٹریننگ گروپ کے نمائندگان رچڑرڈ اور لورا کا کہنا تھا کہ سنٹر آف ویلبینگ ٹریننگ اینڈ کلچر دیگر تنظیموں کے ساتھ ملکر مقامی افراد کو روزگار کے مواقع میسر کرنے اور انہیں اس قابل بنانے کے ساتھ انکی دماغی وجسمانی صحت بارے آگاہی دینے کے لیے کوشاں ہے ۔ مئیرس کے کنسورٹ کونسلر پیٹ ڈیوس نے بھی اوپن ڈے کو کمیونٹی کے لیے انتہائی مفید قرار دیا۔ سنٹر آف ویلبینگ ٹریننگ اینڈ کلچر کے انچارج سرور چشتی نے اوپن ڈے میں کمیونٹی کو مفید معلومات فراہم کرنے کے لیے مختلف سروسز کے نمائندگان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بہت تعاون کیا ہے سب آپس میں ملکر کمیونٹی کے لیے کام کرنے میں پرعزم ہیں ۔ اولڈہم کی مقامی کمیونٹی کو روزگار کے قابل بنانے کے ساتھ انکی دماغی وجسمانی صحت بارے مفید معلومات دینے میں سنٹر آف ویلبینگ ٹریننگ اینڈ کلچر اہم کردار ادا کرنے میں ہمہ تن مصروف عمل ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes