امریکی رکن کانگریس الہان عمر مظلوم کشمیریوں کی آواز بننے پر تیار، مسئلہ کانگریس میں اٹھائیں گی – Kashmir Link London

امریکی رکن کانگریس الہان عمر مظلوم کشمیریوں کی آواز بننے پر تیار، مسئلہ کانگریس میں اٹھائیں گی

نیو یارک (کشمیر لنک نیوز) امریکی کانگریس کی مسلمان رکن الہان عمر نے اعلان کیا ہے کہ وہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کے تدارک کیلئے مسئلہ کشمیر کانگریس میں اٹھائیں گی۔ حال ہی میں پاکستان کا دورہ کرنے والی رکن کانگریس الہان عمر کے اعزاز میں نیویارک میں تقریب کااہتمام کیاگیا جس میں انہوں نے مسئلہ کشمیر پربھی بات کی اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ دوسری جانب پاکستانی کمیونٹی نے یقین دہانی کرائی کہ وہ الہان عمرکی بھرپور مددکرےگی۔

رکن کانگریس الہان عمر کا کہنا تھا کہ 7 سے زائد دہائیاں پرانے اس مسئلے پر دنیا کے دیگر مسائل کی طرح ارکان کانگریس کے مزید متحرک کردار کی ضرورت ہے، انہوں نے یقین دلایا کہ وہ کانگریس میں یہ مسئلہ اٹھائیں گی۔ اس موقع پر اے پی پیک کے سربراہ ڈاکٹراعجاز احمد اور دیگر نے خطاب میں زور دیا کہ امریکن پاکستانی کمیونٹی مقامی معاشرے میں بڑھ چڑھ کرکرداراداکرے۔ واضح رہے 39 سالہ صومالی نژاد امریکی الہان عمر کو امریکی کانگریس میں پہلی مسلمان کانگریس ویمن منتخب ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes