فواد خان اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے خیرسگالی سفیر مقرر کردئے گئے – Kashmir Link London

فواد خان اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے خیرسگالی سفیر مقرر کردئے گئے

لندن(مونا بیگ)نامور پاکستانی اداکار، گلوکار و ماڈل فواد خان کو اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کا خیرسگالی سفیر مقرر کردیا گیا۔

فواد خان نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پیغام کے ذریعے اظہارِ تشکر کیا۔ اس اعزاز کو مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے فواد خان نے لکھا کہ انہیں یہ اعزاز ملنے کی خوشی ہے جبکہ وہ بطور یو این ڈی پی پاکستان کے خیر سگالی سفیر اپنا سفر شروع کرنے کے لیے پُرجوش ہیں۔

فواد خان نے لکھا کہ میرا یقین ہے کہ پائیدار ترقیاتی اہداف ہمیں اپنے لوگوں اور کرۂ ارض کے لیے امن و ترقی کا راستہ فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ میرے لیے ایک بہت ہی پرجوش موقع ہے کہ میں لوگوں میں آگاہی فراہم کروں۔

دوسری جانب یو این ڈی پی پاکستان نے بھی سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں فواد خان کو اس کا حصہ بننے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ہم مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes