ہالی وڈ اداکار جونی ڈپ کی برمنگھم کے ایشیائی ریسٹورنٹ میں دیسی ڈشز سے دوستوں کی تواضع

برمنگھم (کشمیر لنک نیوز) ہالی وڈ کے معروف اداکار جانی ڈیپ نے اپنی سابقہ بیوی ایمبر ہڈ سے مقدمہ جیتنے کی خوشی میں قریبی دوستوں کی برمنگھم کے ایک ایشیائی ریستوران میں دیسی کھانوں سے تواضع کی جن میں چکن تکہ، ملائی بوٹی وغیرہ شامل تھے۔ کھانا کھانے کے بعد اچھی خاصی ٹپ دے کر ویٹرز کو بھی حیران کردیا۔

میڈیا کے مطابق سلیبرٹی اداکار نے 50 ہزار پاؤنڈ ( ایک کروڑ 25 لاکھ 88 ہزار پاکستانی روپے) اس دعوت پر خرچ کر ڈالے۔ جونی ڈیپ اور انکے دوست ریستوران میں انڈین کڑی اور دیگر کھانوں سے لطف اندوز ہپوئے تاہم سویٹ ڈشز اور مشروبات کیلئے انہوں نے بدیسی ذائقے کو ہی ترجیح دی اور اٹالین کاک ٹیل اور شیمپین نوش کی۔

بریستوران کے ترجمان نے کہا کہ ہمارے لیے باعث مسرت ہے کہ ہم نے جانی ڈیپ اور جیف بیک کی میزبانی کی۔انہوں نے کہا کہ یہ میرے اور میری ٹیم کے لیے بہترین تجربہ تھا جس کا شاید دوبارہ موقع نہ ملے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ جانی ڈیپ کو کھانا اتنا پسند آیا کہ انہوں نے کچھ کھانا پارسل کروایا اور اپنے ساتھ ہوٹل لے گئے۔

جانی ڈیپ اور ایمبر ہرڈ کے ہتک عزت کے مقدمے کا ٹرائل حال ہی میں ختم ہوا ہے، 6 ہفتے جاری رہنے والا ٹرائل امریکی ریاست ورجینیا کی عدالت میں ہوا۔جانی ڈیپ اپنے حق میں فیصلہ آنے پر 5 کروڑ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ جیت گئے ہیں۔ کیس ختم ہونے کے بعد اداکار کو کئی عوامی مقامات پر دیکھا گیا، جانی ڈیپ نے برطانیہ جا کر معروف گٹارسٹ جیف بیک کے ساتھ کنسرٹ بھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں