متنازعہ فلم کی نمائش سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے، اسے فوری بند کیا جائے؛ علما کا مطالبہ

برمنگھم (کشمیر لنک نیوز) امام اعجاز احمد شامی، حافظ شعیب حافظ فاروق، عاصم منیر اور دیگر عاشقان رسول نے دنیا بھر کے گستخوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ اپنی ذہنی تسکین کیلئے گستاخی رسول ﷺ کا سوچیں بھی مت کیونکہ ایک عام مسلمان بھی اس گستاخی کو برداشت نہیں کرسکتا تو دنیا بھر کے اربوں مسلمانوں کے غضب کا نشانہ بننے سے بہتر ہے ایسا عمل کرنے سے قبل بار بار سوچ لیں۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ بھر کے دوسرے شہروں کی طرح برمنگھم میں بھی متنازع فلم کے خلاف بروڈ سٹریٹ سینی ورلڈ سینما کے سامنے عاشقان مصطفیٰﷺ نے پرامن احتجاجی مظاہرہ کر کے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس فلم کو سینما گھروں میں ریلیز کرنے سے روک کر مسلمانوں میں پائے جانے والا غم و غصے کو روکا جائے۔ انکا کہنا تھا حکومت برطانیہ سرکار دوجہاںﷺ سمیت دیگر مقدس ہستیوں کے ادب و احترام کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدام کرے، متنازع فلم کے ذریعے مسلمانوں کے پیارے رسولﷺ سمیت صحابہ کرامؓ و اہل بیتؓ کی شان میں گستاخی سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔

شرکائے مظاہرہ درود شریف کا ورد اور نعرے بازی کر تے رہے اور احتجاج کا سلسلہ متنازع فلم روکنے تک جاری رکھنے کا عزم کیا،علمائے کرام نے انگلش میں خطاب کرتے ہوئےکہا کہ متنازع فلم جس میں مسلمانوں کے پیارے آقاﷺ اور صحابہ کرامؓ کے خلاف گستاخی کی گئی ،کی پُر زور مذمت کرتے ہیں، برطانیہ میں ہر نسل کی کمیونٹیز آباد ہیں اور کسی ایک کی خوشنودی کے لیے کسی دوسری کیمونٹی کے پیغمبر کی شان میں گستاخی سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں