کیا لندن کنسرٹ میں آئمہ بیگ نے انگلش گانے کا حلیہ بگاڑا ؟ ویڈیو دیکھیں اور خود فیصلہ کریں !! – Kashmir Link London

کیا لندن کنسرٹ میں آئمہ بیگ نے انگلش گانے کا حلیہ بگاڑا ؟ ویڈیو دیکھیں اور خود فیصلہ کریں !!

لندن (مونا بیگ) پاکستانی میوزِک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ لندن میں اپنے پہلے کانسرٹ کے بعد سوشل میڈیا پر تنقید کا شکار ہوگئی ہیں۔ سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر آئمہ بیگ کے لندن کانسرٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔اس ویڈیو میں گلوکارہ کو کانسرٹ میں ایک انگلش گانا ’چیپ تھرلز‘ گاتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

آئمہ بیگ کی اس وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے گلوکارہ کے لندن کانسرٹ میں پرفارمنس کے لیے اپنے گانے چھوڑ کر انگلش گانوں کا انتخاب کرنے کی وجہ سے تنقید کی جارہی ہے۔ ایک صارف نے ہنستے ہوئے لکھا کہ’سارے گانے کا خانہ خراب کردیا۔‘

ایک اور صارف نے لکھا کہ’انگلش گانے آپ کے جیسے گلوکاروں کے لیے نہیں ہیں۔‘ جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ’آئمہ بیگ نے بہت مشکل کانسرٹ میں پرفارم کرنے کے لیے مشکل گانے کا انتخاب کیا اور صحیح سے گایا بھی نہیں۔‘

50% LikesVS
50% Dislikes