پاکستان،سویڈن کے ساتھ اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے،ڈاکٹر ظہور احمد – Kashmir Link London

پاکستان،سویڈن کے ساتھ اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے،ڈاکٹر ظہور احمد

سٹاک ہوم ( کشمیر لنک نیوز ) سویڈن و فن لینڈ میں سفیر پاکستان ڈاکٹر ظہور احمد نے سویڈش پارلیمنٹ کے اسپیکر آندریاس نورلین سے خصوصی ملاقات کی۔ اس دو طرفہ ملاقات میں پاکستان اور سویڈن کے تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا جب کہ دونوں ملکوں میں اقتصادی، تعلیمی، پارلیمانی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے حوالےسے گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر سویڈش پارلیمنٹ کے اسپیکر آندریاس نورلین نے کہا کہ سویڈن اور پاکستان کے درمیان دیرینہ سفارتی، تجارتی و معاشی تعلقات ہیں جب کہ سویڈن، پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے ۔ سفیر پاکستان ڈاکٹر ظہور احمد نے اپنی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سویڈن یورپی یونین کا اہم ملک ہے۔پاکستان، سویڈن کے ساتھ اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔

سفیر پاکستان نے کہا کہ دونوں ملکوں کے اراکین پارلیمنٹ دونوں ملکوں کی عوام کو قریب لانے اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیالات کیا گیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes