ہمائوں سعید اور خلیل قمر کی نئی کاوش لندن نہیں جائوں گا کیلئے اداکارہ میرا کی انوکھی وش

لندن (مونا بیگ) اداکارہ میرا نے ہمایوں سعید کی نئی آنے والی فلم لندن نہیں جاؤں گا کی کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ فلم کے ٹریلر کی ریلیز کے موقع پر ہمایوں سعید نے اداکارہ میرا سے کہا ’’میرا جی دعا کریں لندن نہیں جاؤں گا ہٹ ہوجائے جس پر اداکارہ نے انکی فلم کی کامیابی کیلئے دعا کردی۔ اداکارہ میرا نے کہا، فلم لندن نہیں جاؤں گا میں ہمایوں سعید کا ایک ٹائٹل رول ہے اور میری دعا ہے کہ یہ فلم سُپر ہٹ ہوجائے، انہوں نے کہا میں سب کو یہ کہوں گی کہ آپ یہ فلم ضرور دیکھیں۔

یہ فلم عید الاضحیٰ پر ریلیز کی جائیگی، ندیم بیگ کی ہدایت کاری میں بنی فلم میں سپر اسٹار ہمایوں سعید، مہوش حیات، کبریٰ خان اور سہیل احمد جلوے بکھریں گے، فلم کی کہانی خلیل الرحمٰن قمرنے لکھی ہے۔ واضع رہے ‘لندن نہیں جاؤں گا’ کو بھی فلم ساز ندیم بیگ ہی بنا رہے ہیں، تاہم ایک بار پھر انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ ‘لندن نہیں جاؤں گا’ 2017 کی فلم ‘پنجاب نہیں جاؤں گی’ کی سیکوئل نہیں ہے بلکہ یہ ایک منفرد کہانی پر اسی طرح کی رومانٹک کامیڈی فلم ہے۔

فلم میں نا صرف ہمایوں سعید مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے بلکہ ان کے ساتھ مہوش حیات بھی رومانس کرتی دکھائی دیں گی۔ اسکے فلم ساز ندیم بیگ تو ہیں ہی لین مزے کی بات یہ کہ اسکے رائیٹر وہی ہیں جنہوں نے پنجاب نہیں جائوں گی لکھی تھی یعنی خلیل الرحمٰن قمر ہیں۔ یہ تمام حقائق اس سال عید الضحیٰ پر آنے والی رومانٹک کامیڈی فلم ‘لندن نہیں جاؤں گا کے پوسٹرز سے لیئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں