پاکستانی فلمساز ثمرمن اللہ کی دستاویزی فلم آؤٹ سوئنگ نے برطانیہ میں ایوارڈ جیت لیا

لندن (مونا بیگ) پاکستانی رائیٹر پروڈیوسر ثمر من اللہ کی دستاویزی فلم نے برطانوی دارالحکومت میں ہونے والے ایشیائی ایوارڈز میں پہلا انعام حاصل کرلیا ہے۔ ثمر من اللہ کی دستاویزی فلم آئوٹ سوئینگ نے برطانیہ میں دیسی بلٹز انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین دستاویزی فلم کا ایوارڈ جیتا۔ یہ دستاویزی فلم اسلام آباد کے نواح میں واقع پختون آبادی میں نوجوان کوچ سے کرکٹ سیکھنے والی طالبات پر بنائی گئی ہے جس کو بین الاقوامی سطح پر بھی خوب سراہا جا رہا ہے۔

اپنی کامیابی کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ثمر من اللہ کا کہنا تھا کہ ان کی دستاویزی فلم آؤٹ سوئنگ نے برطانیہ میں بلٹزانٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بہترین دستاویزی فلم کا ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔ ثمرمن اللہ اپنی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے ایوارڈ لینے برطانیہ نہ جاسکیں تاہم تقریب میں ان کی جگہ نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی کے والدین ضیا الدین یوسف زئی اور طور پکئی یوسف زئی نے وصول کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں