منہاج القرآن سویڈن کے زیراہتمام سانحہ ماڈل ٹاون کی یاد میں تعزیتی ریفرنس اور فاتحہ خوانی – Kashmir Link London

منہاج القرآن سویڈن کے زیراہتمام سانحہ ماڈل ٹاون کی یاد میں تعزیتی ریفرنس اور فاتحہ خوانی

سٹاک ہوم (کشمیر لنک نیوز) منہاج القرآن انٹرنیشنل سٹاک ہوم سویڈن کے زیراہتمام منہاج کلچرل سنٹر فتیجا میں شہداء سانحہ ماڈل ٹاون کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا جس میں سیاسی، سماجی، مذہبی ،پاکستان کیمونٹی اور کارکنانان نے بھرپور شرکت کی اور سانحہ ماڈل ٹاون کے شہداء کی قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ذمہ دوران کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔

پاکستان کے ادراروں سے مطالبہ کیا سانحہ ماڈل ٹاون کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے اور انکو پھانسی پر لٹکایا جائے اور پس پردہ قوتوں بے نقاب کیا جائے جو آٹھ سال سانحہ ماڈل ٹاون کے لواحقین کو انصاف فرام کرنے میں حائل ہیں اور قاتلوں کو پھانسی پر لٹکانے کی بجائے نواز رہی اور مجرموں کی پشت پناہی کررہی ہیں اور سانحہ ماڈل ٹاون پر انصاف نہ ہونا پاکستان کے انصاف فراہم کرنے والے ادراروں پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے میڈیا سے گفتگو پاکستان کیمونٹی کے رہنماؤں کا کہنا تھا آٹھ سال قبل قاتل حکمرانوں نے ریاستی دہشت گردی کے زریعے بے گناہ اورمعصوم شہریوں کا قتل عام کیا مگر آج آٹھ سال گزرنے کے بعد بھی ماڈل ٹاؤن کے مظلوم دربدر دھکے کھانے پر مجبور ہیں۔

ہم نے پاکستان کی ہر ایک عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا مگر ایسا لگتا ہے کہ شہداء ماڈل ٹاؤن کیلئے اس ملک میں انصاف کے دروازے بند ہوچکے ہیں۔ آج تک کسی ایک کانسٹیبل تک کو معطل نہیں کیا گیا بلکہ بہت سارے ملزمان کو ترقیاں دے کر اعلیٰ عہدوں پر فائز کردیا گیا۔ ؟ تعزیتی ریفرنس کے اختتام میں شہداء سانحہ ماڈل ٹاون اور ملک پاکستان کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes