بھارتی فنکاروں کی آمد،عدنان صدیقی کا امریکا میں ہونیوالے ایونٹ میں شرکت سے انکار – Kashmir Link London

بھارتی فنکاروں کی آمد،عدنان صدیقی کا امریکا میں ہونیوالے ایونٹ میں شرکت سے انکار

لندن(مونا بیگ)اداکار عدنان صدیقی نے امریکا میں ہونے والے ایونٹ میں بھارتی فنکاروں کی آمد کا سن کر مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے تقریب میں شرکت سے انکار کردیا۔

امریکا کے پاکستانی نژاد ڈاکٹروں کی ایسوسی ایشن(اے پی پی این اے) نے امریکی ریاست نیو جرسی میں 13 تا 17 جولائی ایک تقریب کا اہتمام کیا ہے جس میں شرکت کے لیے کئی پاکستانی اداکاروں سمیت بھارت کے فنکاروں کو بھی دعوت نامہ بھیجا گیا ہے۔

تاہم عدنان صدیقی نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں اس تقریب میں شرکت کرنے سے معذرت کی ہے۔

اداکار نے کہا کہ دنیا بھر کے مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے میں ’اے پی پی این اے‘ کی تقریب میں شریک نہیں ہوں گا جہاں چند بھارتی فنکاروں کو بھی دعوت دی گئی ہے۔انہوں نے لکھا کہ میں فنکاروں کے خلاف نہیں لیکن میرا ضمیر اجازت نہیں دیتا کہ ہندو لیڈروں کے ہاتھوں نبیﷺ کی توہین کو اندیکھا کردوں۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کی رہنما نوپور شرما نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی تھی جس کے باعث دنیا بھر سے مسلمانوں نے سخت ردعمل دیا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes