یہ وقت بھی آنا تھا، پاکستانی اداکارہ منال خان پر امریکی سپر ماڈل کی تصویر چوری کرنے کا الزام – Kashmir Link London

یہ وقت بھی آنا تھا، پاکستانی اداکارہ منال خان پر امریکی سپر ماڈل کی تصویر چوری کرنے کا الزام

لندن (مونا بیگ) معروف اداکارہ منال خان پر امریکی سپر ماڈل کیلی جنیر کے ناشتے کی تصویر چوری کرنے کا الزام عائد کیا جارہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے منال کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اداکارہ نے کیلی جنیر کے ناشتے کی تصویر ان کے انسٹاگرام اسٹوری سے چرائی اور اپنے اکاؤنٹ پر لگا کر یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی کہ یہ ان کا ناشتہ ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے لکھا کہ ’’تو کیا منال خان خود سے کچھ اسٹرابریز بھی نہیں خرید سکتیں؟‘‘۔ کسی نے طنزیہ انداز میں کہا کیلی جنیر آپ سے گزارش ہے کہ منال کی اسٹوریز چوری کرنا بند کریں‘‘۔ ایک خاتون صارف کا کہنا تھا کہ ’’کیا منال سمجھتی ہیں کہ ہم کیلی کو نہیں جانتے اور نہ ہی انہیں فولو کرتے ہیں؟‘‘۔

50% LikesVS
50% Dislikes