پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان کو گن پوائنٹ پر لوٹنے کا واقعہ؛ تین افراد گرفتار کرلئے گئے – Kashmir Link London

پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان کو گن پوائنٹ پر لوٹنے کا واقعہ؛ تین افراد گرفتار کرلئے گئے

لندن (کشمیر لنک نیوز) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے ساتھ گن پوائنٹ پر لوٹ مار کا واقعہ پیش آنے کے بعد حکام نے تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔ عامر خان کے ساتھ ڈکیتی کا واقعہ اپریل میں پیش آیا تھا، ملزمان ان سے 72 ہزار پاؤنڈ مالیت کی گھڑی چھین کر لے گئے تھے۔

میڈیا کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تین ملزمان سے ڈکیتی کے شک کی بنا پر تفتیش کی گئی ہے، ان میں سے دو ملزمان کو اسلحے کی بنا پر پکڑا گیا تھا۔ سکاٹ لینڈ یارڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی عمریں 25، 34 اور 20 سال ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes