مس مارول کی سپر ہیرو کمالہ خان کے دیسی ڈانس نے گوروں کو جُھومنے پر مجبور کر دیا – Kashmir Link London

مس مارول کی سپر ہیرو کمالہ خان کے دیسی ڈانس نے گوروں کو جُھومنے پر مجبور کر دیا

لندن(مونا بیگ)ڈزنی پلس پردکھائی جانے والی ’ مس مارول ’ کوبیحد پسند کیا جارہا ہے، تازہ ترین قسط سےایک منظریقیناً آپ کومسکرانے پرمجبورکردے گا۔

فلمساز شرمین عبید چنائے نے انسٹاگرام پر مس مارول کی تیسری قسط 3 کا ایک سین شیئرکیا جس میں پہلی پاکستانی اور مسلم سپر ہیرو کمالہ خان کا کردارنبھانے والی کینیڈین ایمان ویلانی اپنے بھائی کی مہندی پر ڈانس کررہی ہیں۔دیسی ڈانس اور بھنگڑااسٹیپس نے سیریزمیں کمالہ کے سفید فام دوستوں کو بھی جھومنے پرمجبورکردیا۔

رانی مکھرجی اور شاہد کپور کی فلم’ دل بولے ہڑپہ’ کے ٹائٹل سونگ پرکیا جانے والا یہ ڈانس دیکھنے والوں کو خوب بھارہا ہے۔ویب سیریزکے اس منظرنے دیکھنے والوں کو خوب محظوظ کیا جس کا اظہارانہوں نے اپنے تبصروں میں بخوبی کیا۔

مارول اسٹوڈیوز کی اس ٹی وی سیریزکی ہدایات شرمین عبید چنائےکےعلاوہ مزید تین نامور ہدایت کارعدیل العربی، بلال فلاح اوربھارتی نژاد امریکی خاتون میرامینن نے دی ہیں۔مس مارول کا پریمیئر4 جون کو لاس اینجلس میں ہوا تھا جس میں پاکستان سے مہوش حیات، نمرہ بچہ، ثمینہ احمد ، وردہ عزیز اورساگرشیخ نے سیریزکی ڈائریکٹرشرمین عبید چنائے کے ساتھ شرکت کی۔

پریمیئرکے موقع پر آسکر ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹرکا کہنا تھا کہ اگر آپ نے 1990 کی دہائی میں کراچی میں پلنے بڑھنے والی لڑکی سے کہا ہوتا کہ وہ ایک دن ہالی ووڈ میں ہوگی تو وہ کبھی آپ پر یقین نہیں کرتی ۔

مس مارول کو امریکا سمیت دنیا بھر میں 8 جون کو ڈزنی پلس پرریلیز کیاگیا تاہم پاکستان میں مذکورہ اسٹریمنگ ویب سائٹ نہ ہونے کی وجہ سے اسے سینماگھروں میں دکھایا جارہا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes