بابر اعظم کا ایک اور ریکارڈ، ٹی ٹونٹی رینکنگ میں سب سے زیادہ عرصہ پہلی پوزیشن پر برقرار – Kashmir Link London

بابر اعظم کا ایک اور ریکارڈ، ٹی ٹونٹی رینکنگ میں سب سے زیادہ عرصہ پہلی پوزیشن پر برقرار

لندن (مسرت اقبال) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی قسمت کا ستارہ مسلسل عروج پر ہے یہی وجہ ہے وہ آئے روز نئے سے نیا ریکارڈ بنا رہے ہیں۔ اب خبر آئی ہے کہ انہوں نے سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ نئے ریکارڈ کے مطابق بابر اعظم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر سب سے زیادہ دن قائم رہنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان آج کی تاریخ تک 1027 دنوں سے ٹی 20 رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہیں، اس سے قبل یہ اعزاز ویرات کوہلی کے پاس تھا۔ ویرات کوہلی آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں 1013 دن تک پہلے نمبر پر رہے تھے۔ انگلینڈ کے سابق کھلاڑی کیون پیٹرسن اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں، انہوں نے 729 دن تک آئی سی سی کی ٹی 20 رینکنگ کی پہلی پوزیشن پر قبضہ کر رکھا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes