یورپین یونین کے جی ایس پی پلس مانیٹریگ مشن وفد کی پاکستان آمد، وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات – Kashmir Link London

یورپین یونین کے جی ایس پی پلس مانیٹریگ مشن وفد کی پاکستان آمد، وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات

لاہور (ارشد ورک) قارئین کرام کے علم میں پوگا کہ ایک وقت میں جی ایس پی پلس پاکستان کےلئے کتنا بڑا مسئلہ بنا ہوا تھا جسے بہت سے دیگر لوگوں کے علاوہ سابق گورنر پنجاب محمد سرور اور سابق ممبر یورپی پارلیمنٹ سجاد کریم کی انتھک کوششوں کی وجہ سے کامیابی اور پذیرائی ملی۔ اب اسکا تسلسل ایک ضروری امر ہے اسی سلسلے میں یورپین یونین کے مانیٹرنگ مشن کے ایک وفد نے پاکستان کا دورہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز سے ملاقات کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ خواتین اور اقلیتی برادریوں کو مساوی حقوق کی فراہمی حکومت کی ترجیح ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورِ وزارتِ اعلیٰ میں پنجاب حکومت نے اینٹوں کے بھٹوں سے چائلڈ لیبر کا خاتمہ کیا۔ ملاقات میں صوبائی وزرا سردار اویس احمد خان لغاری، ملک محمد، عطا اللّٰہ تارڑ، چیف سیکریٹری، آئی جی اور دیگر موجود تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes