زاہد قریشی کا جج کا عہدہ سنبھالنے سے ایک نئی تاریخ رقم ہوئی؛ امریکہ میں مقیم کمیونٹی کا اظہار مسرت – Kashmir Link London

زاہد قریشی کا جج کا عہدہ سنبھالنے سے ایک نئی تاریخ رقم ہوئی؛ امریکہ میں مقیم کمیونٹی کا اظہار مسرت

نیو یارک (کشمیر لنک نیوز) امریکہ میں مقیم پاکستان قانون دان زاہد قریشی کے ڈسٹرکٹ جج کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر کمیونٹی نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ زاہد قریشی کے عہدہ سنبھالنے سے امریکا میں ایک نئی تاریخ رقم ہوئی ہے۔ یاد رہے نیوجرسی ڈسٹرکٹ کورٹ جج کا عہدہ سنبھالنے والے زاہد قریشی پہلے امریکی مسلم ہیں جو اس عہدے پر فائز ہوئے ہیں، وہ پہلے ایشیائی امریکی بھی ہیں جو ریاست کے فیڈرل بینچ کا حصہ بنے۔

صدربائیڈن نے پچھلے برس اپریل میں زاہد قریشی کو جج نامزد کردیا تھا اور اس ماہ جون میں سینیٹ نے 16 کے مقابلے میں 81 ووٹوں سے ان کے نام کی توثیق کردی۔ نیوجرسی میں ڈسٹرکٹ جج کا منصب سنبھالنے سے پہلے زاہد قریشی اسی ریاست میں اسسٹنٹ اٹارنی تھے، پرائیوٹ پریکٹس کے بعد زاہد قریشی نے نیوجرسی ہی کے سوپیریئرکورٹ سے وابستہ جج ایڈوین اسٹرن کے لا کلرک کی حیثیت سے خدمات انجام دی تھیں اور پھر نیوجرسی ہی میں اسسٹنٹ اٹارنی کامنصب سنبھالا تھا۔جان جے کالج آف کرمنل جسٹس سے فارغ التحصیل زاہد قریشی نے رٹگرز لااسکول سے جے ڈی یعنی جیورس ڈاکٹرکی ڈگری حاصل کی تھی، وہ ایک عرصہ تک امریکی فوج میں ملٹری پراسیکیوٹر کے عہدے پربھی فائزرہ چکے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes