یوکے پاکستان چیمبر آف کامرس مشکل کی اس گھڑی میں وطن عزیز کی ہر ممکن مدد کریگا؛ عہدیداران کا اعلان – Kashmir Link London

یوکے پاکستان چیمبر آف کامرس مشکل کی اس گھڑی میں وطن عزیز کی ہر ممکن مدد کریگا؛ عہدیداران کا اعلان

مانچسٹر (محمد فیاض بشیر) یوکے پاکستان چیمبر آف کامرس کے عہدیداران نے کہا ہے کہ وطن کو اس وقت اوورسیز پاکستانیوں کی امداد کی اشد ضرورت ہے اسلیئے اوورسیز بزنس مین ہونے کی وجہ سے ہمارا زیادہ فرض بنتا ہے کہ ملک کیلئے زرمبادلہ کا بندوبست کریں اس سلسلے میں چیمبر کی طرف سے ہر ممکن امداد کی جائے گی۔ انکا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کو موجودہ معاشی بحران سے نکالنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

مانچسٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یوکے پی سی سی آئی کے صدر عامر خواجہ، چیئرمین راشد خان اور سینئر نائب صدر شکور خان نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ عامر خواجہ نے کہا کہ ہم برطانیہ کے کاروباری افراد کو پاکستان لے کر جائیں گے اور پاکستان کی ایکسپورٹ کو بڑھائیں گے۔

دیگر عہدیداران نے کہا کہ ہم پاکستان کی معاشی صورت حال کے تناظر میں پُل کا کردار ادا کریں گے، انہوں نے کہا کہ یوکے پاکستان چیمبر پاکستان کے چیمبرز کے ساتھ مل کر بھرپور کردار ادا کرے گا۔ یوکے پاکستان چیمبر کے عہدیداران نے کہاکہ حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سالانہ میٹنگ میں ممبر شپ بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ اور جلد ہی پاکستان کا دورہ بھی کیا جائے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes