ٹیسٹ کرکٹ؛ ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز کھانے کا اعزاز انگلیڈ کے اسٹورٹ براڈ کو مل گیا – Kashmir Link London

ٹیسٹ کرکٹ؛ ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز کھانے کا اعزاز انگلیڈ کے اسٹورٹ براڈ کو مل گیا

لندن (مسرت اقبال) انگلینڈ کے فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ نے ٹیسٹ کرکٹ کا مہنگا ترین اوور کرانے کا ریکارڈ بناڈالا۔ بھارت کے خلاف برمنگھم ٹیسٹ میں اسٹورٹ براڈ نے ایک اوور میں 35 رنز دیے، ان رنز میں 6 رنز ایکسٹرا کے تھے جب کہ 29 رنز جسپریت بمرا نے اسکور کیے۔ بمرا نے براڈ کی گیندوں پر 2 چھکے، 4 چوکے لگائے اور ایک سنگل لیا، اس اوور میں ایک چھکا نو بال پر لگا جب کہ براڈ نے 5 وائیڈ کے رنز بھی دیئے۔

بھارت کے جسپریت بمرا نے بطور بلے باز ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ بھی بنادیا۔ اس سے قبل 2003 میں برائن لارا نے روبن پیٹرسن کو ایک اوور میں 28، جارج بیلی نے 2013 میں جیمز اینڈرسن کو پرتھ کے مقام پر 28، کیشیو مہاراج نے جو روٹ کو 2020 میں ایک اوور میں 28 مارے تھے۔ یاد رہے کہ سال 2007 کے ٹی20 ورلڈکپ کے دوران بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ نے براڈ کو ایک اوور میں 6 چھکے لگانے کا ریکارڈ بنایا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes