عملہ کی کمی، پروازوں کی منسوخی اور تاخیر، لندن ایئرپورٹس کے مسائل کم نہ ہوسکے – Kashmir Link London

عملہ کی کمی، پروازوں کی منسوخی اور تاخیر، لندن ایئرپورٹس کے مسائل کم نہ ہوسکے

لندن (عدیل خان) برطانوی دارالحکومت لندن میں ایئر لائینز انڈسٹری میں سٹاف کی کمی کی وجہ سے پروازوں کی معطلی کا سلسلہ جاری ہے، صرف ایک ایئرپورٹ پر ایک دن میں تیس پروازیں منسوخ کرنے کی نوبت بھی آچکی ہے۔ برطانیہ کے سب سے بڑے ائرپورٹ نے ائر لائنز کو پروازوں کی تعداد کو کم کرنےکا کہا تھا کیونکہ اسے توقع تھی کہ بہت زیادہ تعداد میں مسافر آئیں گے اور یہ تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو گی جس سے وہ اس وقت نمٹ رہا ہے۔

وقت کی کمی کے باعث ایئر لاین مناسب طریقے سے مسافروں کو آگاہی نہ دے سکی اور ائرپورٹ پہنچنے تک مسافروں کو اس کا علم نہیں تھا ان کی پروازیں منسوخ کر دی گئیں ہیں۔ ہیتھرو ائرپورٹ کا کہنا ہے کہ سیفٹی کیلئے پروازوں کی منسوخی ضروری تھی ۔ ٹریول رائٹر اور براڈکاسٹر اینڈی موساک نے ٹوئٹ کیا کہ جمعرات کو ہوائی اڈے پر مکمل افراتفری کی صورت حال تھی اور کسٹمر سروس زیرو تھی۔

ہیتھروائرپورٹ کے ترجمان نے کہا کہ ہم متاثرہ مسافروں کو پیک سے باہر دوسری پروازوں پر دوبارہ بکنگ کروانے کے لیے ائر لائنز کے ساتھ مل کر کام کریں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ جا سکیں ۔ ترجمان نے کہا کہ ہم ان مسافروں کے سفری پلانز پر پڑنے والے اثرات پر معذرت خواہ ہیں ۔ ہم اس بات کو یقینی بنانے کیلئے سخت محنت کر رہے ہیں کہ اس موسم گرما میں ہیتھرو ائرپورٹ کے ذریعے ہر ایک کا سفر ہموار ہو اور سب سے اہم بات یہ یقینی بنانا ہے کہ ائرپورٹ پر تمام سروس پرووائیڈرز کے پاس ڈیمانڈ کو پورا کرنے کیلئے کافی وسائل موجود ہوں۔

50% LikesVS
50% Dislikes