نواز شریف کے نواسے نے کیمبرج سے قانون کی ڈگری حاصل کرلی، مریم نواز کی قوم کو مبارکباد – Kashmir Link London

نواز شریف کے نواسے نے کیمبرج سے قانون کی ڈگری حاصل کرلی، مریم نواز کی قوم کو مبارکباد

لندن (عدیل خان) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر نے لندن کی معروف درسگاہ کیمبرج یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کرلی، تاہم ان کے کانووکیشن میں مریم نواز شریک نہیں ہوسکیں۔ تاہم مریم نواز نے اپنے بیٹے جنید صفدر کےحوالے سے ٹویٹر پر خوشخبری شیئر کردی۔ انکا کہنا تھا کہ اللّٰہ تیرا شکر ہے، پھر مزید کہا کہ سوچا خوشخبری آپ سب سے شیئر کرلوں، اللّٰہ سب پاکستانی نوجوانوں کو کامیاب کرے۔

اس سے قبل مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما پرویز رشید نے اپنے ٹویٹر پر یہ خبر شیئر کی تھی۔ انکا کہنا تھا کہ آج جنید نے ایل ایل بی کی ڈگری کیمبرج یونیورسٹی سے حاصل کی، مریم نواز بیٹے کی اس خوشی میں شامل نہ ہو سکیں۔ مریم نواز کا پاسپورٹ نیب کے مطالبے پر عدالتی تحویل میں ہے۔ سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ مریم بیٹی مبارک باد کی مستحق بھی ہیں اور داد کی بھی، مریم نواز نے ذاتی خوشیاں جمہوری جدوجہد کے لیے قربان کردیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes