امریکی صدر کی جانب سے دیئے جانے والے سب سے بڑے قومی ایوارڈ کیلئے پاکستانی نژاد شخصیت منتخب – Kashmir Link London

امریکی صدر کی جانب سے دیئے جانے والے سب سے بڑے قومی ایوارڈ کیلئے پاکستانی نژاد شخصیت منتخب

نیویارک (کشمیر لنک نیوز) امریکی صدر کی جانب سے دیئے جانے والے سب سے بڑے قومی ایوارڈ کیلئے اس سال پاکستان نژاد بھی دوڑ میں شامل، تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن 17 افراد کو ملک کا سب سے بڑا سویلین ایوارڈ ’صدارتی تمغہ آزادی‘ دیں گے، صدارتی تمغے کے لیے رواں برس منتخب کیے گئے افراد میں پاکستانی نژاد امریکی شہری خضر خان بھی شامل ہیں۔

خضر خان کے بیٹے امریکا کی فوج میں افسر تھے اور عراق میں جاں بحق ہوگئے تھے۔ 2016 میں ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن میں تقریر کے بعد خضر خان کو قومی سطح پر پذیرائی ملی۔ سیاہ فام ہالی ووڈ اداکار ڈینزیل واشنگٹن اور خاتون جمناسٹ سِمون بائلز کو بھی صدارتی تمغہ برائے آزادی دیا جائے گا۔ سمون بائلز امریکی تاریخ کی سب سے زیادہ تمغے جیتنے والی جمناسٹ ہیں، انہوں نے اولمپک اور عالمی مقابلوں میں 32 تمغے جیتے ہیں۔

وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ سیاست، فوج، تعلیم، کھیل، ہالی وڈ، شہری حقوق اور معاشرتی انصاف کے لیے سرگرم حیات اور وفات پانے والی شخصیات کے نام ایوارڈ فہرست میں شامل ہیں۔ موبائل فون، لیپ ٹاپ اور دیگر جدید گیجٹس بنانے والی کمپنی ایپل کے مرحوم بانی اسٹیو جابز کو بھی صدارتی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes