اداکار عمران عباس کی بارش میں لندن کی سڑکوں پر ’’دل کو قرار آیا‘‘ گانا گاتے ویڈیو وائرل

لندن (مونا بیگ ) معروف پاکستانی اداکار عمران عباس کی لندن میں بارش سے لطف اندوز ہوتے اور گنگناتے ہوئے ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔عمران عباس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی یہ ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو میں اُنہیں لندن میں بارش کے دوران سڑک پر چھتری سمیت چہل قدمی کرتے اور بالی ووڈ کا مشہور گانا ’دل کو قرار آیا‘ گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکار کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے، صرف چند لمحوں میں ہی اداکار کی اس پوسٹ کو پندرہ ہزار سے زائد ویوز مل چکے ہیں۔ مداحوں کی جانب سے عمران عباس کی گلوکاری کی خوب تعریف بھی کی جارہی ہے۔ اس سے قبل عمران عباس کی اداکارہ عروہ حسین کے ہمراہ اسلام آباد سے ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں دونوں اداکار 90ء کی دہائی کا مشہور گانا ’ہائے میرا دل‘ سنتے اور گنگناتے ہوئے نظر آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں