اسکینڈے نیویا میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے واقعات کے بعد ڈنمارک کے شاپنگ مال میں دہشت گردانہ حملہ – Kashmir Link London

اسکینڈے نیویا میں اسلاموفوبیا کے بڑھتے واقعات کے بعد ڈنمارک کے شاپنگ مال میں دہشت گردانہ حملہ

کوپن ہیگن (کشمیر لنک نیوز) ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں فیلڈز شاپنگ مال میں فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر موجود ہے تاہم ابھی یہ تصدیق نہیں ہوسکی کہ اس واقعے میں کتنے افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ فائرنگ کے مقام کی طرف جانے والی تمام سڑکیں بند کردی گئی ہے اور صرف ایمبولینسیز اور فائربریگیڈ کی گاڑیاں ہی وہاں جارہی ہیں۔

کوپن ہیگن کی میئر سوفی اینڈرسن نے ٹوئٹر پر لکھا کہ حکام کو یقین نہیں ہے کہ اس حملے میں کتنے لوگ زخمی ہوئے ہیں، تاہم ان کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ انتہائی سنگین ہے۔ ایک عینی شاہد کے مطابق فائرنگ کے بعد وہاں افراتفری پھیل گئی اور لوگ اپنی جان بچانے کیلئے بھاگنا شروع ہوگئے، پولیس نے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے مگر اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔
فیلڈز ڈنمارک کا سب سے بڑا شاپنگ سینٹر ہے جس میں 140 سے زیادہ دکانیں اور ریستوران موجود ہیں۔ آخری خبریں آنے تک اس امر کا تعین نہ ہوسکا تھا کہ آیا یہ محض دہشت گردی کا واقعہ تھا یا اسکا تعلق اسلاموفوبیا سے کیونکہ آجکل اسکینڈے نیویا میں اسلاموفوبیا سے متعلق واقعات تواتر سے ہورہے ہیں۔ گزشتہ روز ہی ناروے میں برآن پاک جلا کر بھاگنے والے جوڑے کی کار ایکسیڈنٹ کا شکار ہوئی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes