ملالہ یوسفزئی کی پچیسویں سالگرہ پر امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی خصوصی مبارک باد – Kashmir Link London

ملالہ یوسفزئی کی پچیسویں سالگرہ پر امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی خصوصی مبارک باد

لندن (کشمیر لنک نیوز) برطانیہ میں مقیم پاکستانی نوبل انعام یافتہ خاتون ملالہ یوسف زئی کی پچیسویں سالگرہ کے موقع پر جہاں دنیا بھر سے سالگرہ مبارک کے پیغامات آئے وہیں امریکی اسٹیت ڈیپارٹمنٹ نے بھی انہیں مبارلباد کا پیغام بھیجا ہے۔ امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کا ملالہ کی سالگرہ کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ملالہ باہمت، ہیرو،رہنما اور دنیا بھر میں عورتوں اور بچیوں کے حقوق کی وکیل ہیں۔

ٹونی بلنکن نے اپنے پیغام میں کہا کہ ملالہ اپنی عمر کے حساب سے دانشمند اور بہادر ہیں۔ دوسری جانب انکے شوہر عصر ملک نے ملالہ کو سالگرہ پر مبارکباد کا پیغام ٹوئٹ کرتے ہوئے انہیں اپنی زندگی کی روشنی قرار دیا۔ واضح رہے کہ نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے 12 جولائی کو اپنی 25 ویں سالگرہ منائی گئی۔ یہ سالگرہ انہوں نے عید کے دوران اپنی فیملی کے ہمراہ منائی۔ اس موقع پر انہوں نے دنیا بھر سے پیغامات بھیجنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes