ملکہ برطانیہ ملک کی سب سے بڑی زمیندار، قانون کے مطابق خاص مراعات حاصل – Kashmir Link London

ملکہ برطانیہ ملک کی سب سے بڑی زمیندار، قانون کے مطابق خاص مراعات حاصل

لندن (عمران راجہ) برطانیہ بلاشبہ ایک ایسا خوشحال ملک ہے جو مختلف شعبہ جات می نمایاں اہمیت کے افراد کو بہت سے طریقوں سے نوازتا ہے، ملکہ برطانیہ ان خوش قسمت افراد میں سے ایک ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملکہ برطانیہ کو ملک میں زمینی جائیدادوں کی سب سے بڑی مالک کے طور پر چھوٹ مل گئی ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ملکہ برطانیہ کی اجازت کے بغیر پولیس تحقیقات کیلئے بالمورل اور سینڈرنگھم اسٹیٹس میں داخل نہیں ہوسکتی۔

ملکہ کے فشنگ کاروبار میں بھی پولیس کو تحقیقات کیلئے ملکہ کی رضامندی لینا ضروری ہے۔ برطانیہ میں خود مختار استثنیٰ کے دیرینہ نظریے کے تحت، بادشاہ کے خلاف بطور سربراہ مملکت فوجداری اور دیوانی کارروائی نہیں کی جاتی۔ میڈیا کے مطابق ملکہ برطانیہ کو ریکارڈ 160 سے زائد برطانوی قوانین میں غیرمعمولی استثنیٰ حاصل ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ملکہ کو حاصل استثنیٰ برطانیہ میں کسی بھی زمیندار کو حاصل نہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes