برطانیہ میں مقیم وزیر اعظم پاکستان کے صاحبزادے سلیمان شہباز کو عدالت نے اشتہاری قرار دیدیا – Kashmir Link London

برطانیہ میں مقیم وزیر اعظم پاکستان کے صاحبزادے سلیمان شہباز کو عدالت نے اشتہاری قرار دیدیا

لندن (عدیل خان) پاکستان کی عدالت نے مسلسمل غیر حضری کا نوٹس لیتے ہوئے برطانیہ میں مقیم سلیمان شہباز کو اشتہاری قرار دیدیا ہے۔ لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف ایف آئی اے کے منی لانڈرنگ مقدمے میں سلیمان شہباز اور ملزم طاہر نقوی کو اشتہاری قرار دیا ہے۔ عدالت نے مقدمے میں سلیمان شہباز اور ملزم طاہر نقوی کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے دونوں ملزمان کی جائیدادوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔

ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزام میں چالان داخل کر رکھا ہے۔ دونوں ملزمان عدالت میں طلبی کے باوجود پیش نہیں ہو رہے تھے، جبکہ عدالت نے شریک ملزم مقصود کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی تفصیل بھی مانگ لی ہے۔ عدالت نے شہباز شریف کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست بھی منظور کی اور آئندہ سماعت پر انہیں پیش ہونے کی ہدایت کردی جوکہ تیس جولائی کو ہوگی۔ واضح رہے کہ ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزام میں چالان داخل کر رکھا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes