اوورسیز پاکستانی عمران خان کی کال پر مادر وطن کی تعمیر و ترقی کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں؛ باسط شاہ

اولڈہم (محمد فیاض بشیر)صوبائی اسمبلی پنجاب کے بیس حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان کی باشعور،غیور ،خوددار اور باغیرت قوم نے تحریک انصاف کو بھاری اکثریت سے کامیاب کر کے ثابت کیا کہ اب پاک سر زمین پر کوئ بیرونی طاقت اپنے مضموم مقاصد کی تکمیل کے لیے اندرونی عناصر کے کندھے پر بندوق رکھ کر ایسا نہیں کر سکے گی ۔ ان تلخ حقائق کو تحریک انصاف برطانیہ کے سابق جنرل سیکرٹری سید عبد الباسط شاہ مشوانی نے صوبہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی تاریخی کامیابی کے بعد میڈیا کو دے گئے خصوصی بیان میں کیا۔

ان کا مذید کہنا تھا کہ ماضی میں منظم دھاندلی اور انتہائی حساس طریقے سے اندرونی و بیرونی عناصر مرضی کے افراد کو انتخابات میں کامیابی سے ہمکنار کر دیتی ہے لیکن اب پاکستان کی نوجوان نسل جدید ترین ٹیکنالوجی اور سماجی رابطوں کی وجہ سے باشعور ہو چکی ہے جس سے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے کے باوجود ان عناصر کو شکست فاش ہوئی اسکا تمام تر سہرا ہمارے قائد بین الاقوامی و اسلامی راہنما سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے سر جاتا ہے انکی مسلسل جدو جہد ،پاکستان سے دلی محبت اور عوام کو تمام تر معروضی حالات سے آگاہی دینے اور سب سے بڑھ کر سچا مسلمان و عاشق رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہونے کی وجہ سے واحدہ لا شریک کا ان پر خاص کرم و فضل ہے۔ ان کا کہنا تھا ہمارا یقین کامل ہے کہ عمران خان پھر پاکستان اور عالم اسلام کی خدمت کے لیے برسر اقتدار آئیں گے پاکستان تیزی سے ترقی کی منازل طے کرتا ہوا عالمی سطح پر ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہو گا ہم تارکین وطن انکی آواز پر لبیک کہنے اور مادر وطن کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کرنے کے لیے ہمہ تن ہر وقت تیار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں