اولڈہم (محمد فیاض بشیر) سنٹر آف ویلبینگ ٹریننگ اینڈ کلچر اولڈہم اور بلال یونس عطاری، اکمل صدیق کے باہمی اشتراک سے حاجی شہزاد صدیق مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے تیسری سالانہ محفل میلاد کا انعقاد ہوا آقائے کائنات پر گلہائے عقیدت کے پھول نچھاور کرنے اور آپ صلعم کی سیرت پر روشنی ڈالنے کے لیے برطانیہ بھر سے نامور ثناخواں شمس خان، بلال یونس عطاری، محمد سرور چشتی، محمد عدیل خان عطاری ،حشمت خان نقشبندی ، حافظ ناصر خان، طلحہ طارق، شہباز حسن قادری، حسن رضا، ایان وسیم، مرتضی قادری و دیگر کے علاوہ جید عالم دین نے شرکت کی۔
اس موقع پر محمد شاہین سلطانی کا کہنا تھا کہ ہماری نوجوان نسل کا دین کی طرف آنے کا جزبہ بڑی تیزی سے پنپ رہا ہے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ اقدس میں دعا ہے انکو صراط مستقیم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ نوجوان محمد ذیشان نے کہا کہ محفل میلاد میں نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی ہم سنٹر کے مشکور ہیں کہ انہوں نے روحانی محفل کا انعقاد کیا ۔ امام عاصم کا کہنا تھا کہ انہوں نے نوجوانوں کو فانی دنیا سے کوچ کرنے کے بعد اور اس عارضی دنیا میں زندگی کزارنے بارے آگاہی دی اور نوجوانوں کو بتایا کہ اگر اس عارضی دنیا میں آپکے کے اعمال اچھے ہوں گے تو اسکا صلہ آخرت میں ملے گا جب ہم اپنے خالق حقیقی سے جاملیں گے دعا ہے اللہ تعالیٰ ہمارا مل بیٹھنا قبول فرمائے ۔ سنٹر آف ویلبینگ ٹریننگ اینڈ کلچر کے روح رواں سرور چشتی نے روحانی محفل میں شریک نوجوانوں ، ثنا خواں مصطفیٰ اور عالم دین کا دلی شکریہ ادا کیا۔