آشٹن (محمد فیاض بشیر)آشٹن سنٹرل مسجد میں ماہانہ حلقہ درود و ذکر اور سیدنا الفارق عمر ابن الخطاب کی یاد میں ایمان افروز روح پرور محفل کا انعقاد ہوا ۔ مسجد کے پیش رو امام مولانا قاری زاہد شریف نے خصوصی بیان سے شرکائے محفل کے ایمان کو تازہ کیا ۔اقائے کائنات حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر گلہائے عقیدت کے پھول حاجی محمد اشفاق وارثی نے نچھاور کیے ۔ اس موقع پر مولانا قاری زاہد شریف نے کہا کہ ہم نے خصوصی طور پر حضرت سیدنا فاروق اعظم کے فضائل اور انکی سیرت کو پڑھا اور سمجھا اور آخر میں اجتماعی دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ امت مسلمہ کو حضرت عمر فاروق جیسا سنہری دور عطا فرمائے اور ان جیسے عادل اور انصاف کو قائم کرنے والے حکمران عطا فرمائے ۔
حاجی محمد اشفاق وارثی کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ نوجوان روحانی محفل میں شریک ہوں تاکہ انہیں تاریخ اسلام سے آگاہی ہوں میں انتظامیہ کا دلی شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ حاجی رب نواز کا کہنا تھا کہ ماہانہ حلقہ درود و ذکر کی محفل کے انعقاد کا مقصد نوجوان نسل کو دین اسلام سے آگاہی دینا ہے تاکہ وہ بری صحبت سے بچیں ۔محفل حلقہ درود و ذکر میں خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی۔آشٹن سنٹرل مسجد میں ماہانہ حلقہ درود و ذکر میں نوجوان نسل کی بڑی تعداد میں شرکت عالم اقوام میں دین اسلام کی تبلیغ کے لیے سنگ میل ثابت ہو گی۔