کورونا وبا کے باعث دورہ یورپ تاخیر کا شکار رہا، اب عقیدت مندوں سے جلد ملاقات ہوگی؛ پیر مقصود مدنی

مانچسٹر (محمد فیاض بشیر) مبلغ اسلام ادارہ نور السلام فیصل آباد و برطانیہ یورپ کے سرپرست اعلیٰ پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی کورونا وائرس کی وبا کے دوران پچھلے دو برس برطانیہ و یورپ کے تبلیغی دورہ پر نہ آ سکے جس کی وجہ سے قریبی رفقا، عزیز و اقارب، دوست احباب اور مریدین شدت سے انکی آمد کا انتظار کر رہے تھے ۔ پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے بذریعہ فون خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے چاہنے کے باوجود پچھلے دو برس عالمی سطح پر موذی وائرس کی وجہ سے سخت پابندیوں کے باوجود چاہنے والوں سے آمنے سامنے رابطہ منقطع رہا لیکن اب میں انکے درمیان ہوں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ دورے کے دوران دین اسلام اور آقائے کائنات حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت بارے آگاہی دےکر نوجوان نسل کے ایمان کو تازہ کرنے کے ساتھ انہیں بذریعہ سماجی رابطوں عالمی سطح پر اسلام کی مثبت تصویر کشی کرنے کی ترغیب دوں گا۔ یاد رہے پیر مقصود احمد مدنی سب سے پہلے فرانس کے شہر پیرس میں رہائش پذیر ہوں گے اور فرانس بھر سے قریبی رفقا اور مریدین سے ملاقات کریں گے اسکے بعد برطانیہ کے شہر اولڈہم تشریف لائیں گے برطانیہ بھر میں بسنے والے قریبی رفقا عزیز و اقارب دوست احباب اور مریدین بے چینی سے انکی آمد کا انتظار کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں