قمر زمان کائرہ پاکستان کے واحد سیاستدان ہیں جن پر مالی بے ضابطگی کا کوئی الزام نہیں: مقررین

اولڈہم (محمد فیاض بشیر)برطانیہ کی ممتاز کاروباری و سیاسی شخصیت چوہدری اختر ملوانہ اور مسلم لیگ ق برطانیہ کے صدر سید رضوان ہاشمی نے پاکستان سے برطانیہ آئی سیاسی شخصیت چوہدری طاہر زمان کائرہ کے اعزاز میں ظہرانہ دیا اس موقع پر چوہدری طاہر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ مختلف سیاسی جماعتوں کے افراد موجود تھے دیار غیر میں بسنے والے ہمیشہ مادر وطن کے لیے سوچتے ہیں انکا کہنا تھا کہ مستقبل میں پاکستان کے حالات بہتری کی طرف جائیں گے برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی پاکستان میں بسنے والوں سے زیادہ مادر وطن کے لیے فکر مند رہتی ہے ۔ظہیر اصغر کائرہ کا کہنا تھا کہ ہمیں اکٹھے مل بیٹھ کر دونوں ممالک کی سیاسی صورتحال بارے تبادلہ خیال کا موقع ملا اور پتہ چلا کہ دیار غیر میں پاکستانی کمیونٹی وطن عزیز کا کس قدر احساس رکھتی ہے۔

اسلم جلال، سلیم شوکت ،میاں عبد الرشید کا کہنا تھا سید رضوان ہاشمی اور چوہدری اختر ملوانہ نے دیار غیر میں بھی پاکستانی مہمان نوازی کی روایات کو برقرار رکھا ہے جب بھی پاکستان سے سرکردہ شخصیت برطانیہ آتی ہے تو مہمان نوازی میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑتے ۔ میزبان سید رضوان ہاشمی کا کہنا تھا کہ ہمارے دوست طاہر زمان کائرہ کے ساتھ دیگر سرکردہ شخصیات پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی دفتر تشریف لائے ہم تہہ دل سے انکا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ میزبان چوہدری اختر ملوانہ کا کہنا تھا کہ چوہدری طاہر زمان کائرہ کو ضلح گجرات میں خاص مقام حاصل ہے ۔انکا کہنا کہ انکے چھوٹے بھائی قمر زمان کائرہ پاکستان کے واحد سیاستدان ہیں جن پر مالی بے ضابطگی کا کوئی بھی الزام نہیں ہے اسی وجہ سے پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں انکو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں