کمیونٹی کی صحت بارے آگاہی دینا ڈاکٹرعبدالسعید مرحوم کی زندگی کا مشن تھا؛ میئر راچڈیل

راچڈیل (محمد فیاض بشیر)برطانیہ کے نامور ڈاکٹر عبد السعید مرحوم کی پیشہ وارانہ خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے راچڈیل کیسل مییر ہال میں پروقار تقریب کا انعقاد ہوا جس میں پیشہ ور ڈاکٹر حضرات جن میں ڈاکٹر مقبول صابر ،ڈاکٹر فرحت احمد ، ڈاکٹر صبور ، کونسلر پروفیسر افتخار احمد ، طاہرہ جاوید ، زارہ شیخ، کاشف علی اور سرکردہ شخصیات کے علاوہ راچڈیل کونسل کے مئیر کونسلر علی احمد نے خصوصی شرکت کی ۔

اس موقع پر مئیر راچڈیل کونسلر علی احمد کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عبدالسعید نفیس شخصیت کے مالک تھے پیشہ وارانہ خدمات انجام دیتے ہوئے کمیونٹی کی بے پناہ خدمت کی اسی وجہ سے خاص مقام رکھتے تھے انکا کہنا تھا کہ کونسل کے تعاون سے مرحوم کی یاد میں کمیونٹی کو صحت مند زندگی گزارنے بارے آگاہی دینے کیلئے منصوبہ شروع کیا گیا ہے امید ہے کمیونٹی اس سے مستفید ہو گی ۔ ڈاکٹر فرحت کا کہنا تھا کہ کمیونٹی کی صحت بارے آگاہی دینا ڈاکٹر عبدالسعید کی کی زندگی کا مشن تھا جسے قائم و دائم رکھنے کیلئے ڈاکٹر حضرات سے مل کر نیا منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں