چوہدری پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ بننے پر مانچسٹر میں تقریب، اعلیٰ عدلیہ کے ججز کو خراج تحسین – Kashmir Link London

چوہدری پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ بننے پر مانچسٹر میں تقریب، اعلیٰ عدلیہ کے ججز کو خراج تحسین

اولڈہم (محمد فیاض بشیر) چوہدری پرویز الٰہی کے وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے کی خوشی میں پاکستان مسلم لیگ ق برطانیہ کے سینئر رہنما سید رضوان ہاشمی نے مرکزی دفتر میں تقریب کا انعقاد کیا جس میں تحریک انصاف برطانیہ کے سابق جنرل سیکرٹری سید عبد الباسط شاہ مشوانی ، عمران چوہدری ، آزاد کشمیر صدر کے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی برطانیہ میں مشیر شہناز صدیق ، چوہدری اختر ملوانہ، چوہدری اسلم جلال و دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر سید عبد الباسط شاہ مشوانی کا کہنا تھا کہ آج پاکستان میں قانون کی حکمرانی اور جمہوریت کی فتح ہے عدالت عظمیٰ نے قانون کے مطابق فیصلہ سنا کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ۔ چوہدری اختر ملوانہ کا کہنا تھا کہ ہم تارکین وطن عدالت عظمیٰ کے اس فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں پاکستان میں انصاف کا بول بالا ہونا چاہیے تب ہی ملک ترقی کی منازل طے کر سکتا ہے ۔ اسلم جلال کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کو عمران خان کی شکل میں مسیحا ملا ہے ہم عدالت عظمیٰ کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے حکومتی دباؤ کے آگے جھکنے کی بجائے حق و سچ اور قانون کی بالادستی قائم کی۔

پاکستان مسلم لیگ ق برطانیہ خواتین ونگ کی صدر عذرا قاضی کا کہنا تھا کہ ہم چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری مونس الٰہی کی مدبرانہ سیاسی سوچ اور دباؤ کے باوجود حق و سچ کے لیے ڈٹے رہنے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اسی بدولت اللہ تعالیٰ نے کامیابی سے ہمکنار کیا۔ میزبان سید رضوان ہاشمی کا کہنا تھا کہ ہم آللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں عدالت عظمیٰ کے فیصلے نے ہم تارکین وطن کے سر فخر سے بلند کر دے ہیں پاکستان میں حقیقی جمہوریت کے لیے قانون کی حکمرانی ضروری ہے میں تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مختصر وقت ہونے کے باوجود دعوت قبول کر کے تقریب میں شرکت کی ۔ ہم اپنے قائد چوہدری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کو دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں ۔پاکستان کی عدالت عظمیٰ نے قانون کی بالادستی قائم کر کے جمہوریت کی مضبوطی اور پاکستان کے استحکام کو دوام بخشا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes