دولت مشترکہ گیمز 2022: پاکستانی اتھلیٹس برطانیہ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کو تیار – Kashmir Link London

دولت مشترکہ گیمز 2022: پاکستانی اتھلیٹس برطانیہ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کو تیار

برمنگھم (مسرت اقبال) برطانوی شہر برمنگھم میں ہونے والی دولت مشترکہ گیمز کیلئے پاکستانی اتھلیٹس کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، گیمز میں کچھ کر دکھانے کیلئے اب تک پاکستان کی ہاکی، کرکٹ، باکسنگ، ٹیبل ٹینس، ایتھلیٹکس، اسکوش اور سوئمنگ کی ٹیمیں اور پیرا ایتھلیٹ برمنگھم پہنچ گئے ہیں۔ واضع رہے کامن ویلتھ گیمز کی ویلکم اور پرچم کشائی کی تقریب کے بعد آج باقاعدہ افتتاحی تقریب الیگزینڈرا اسٹیڈیم برمنگھم میں ہوگی۔

گیمز کیلئے بنائے گئے چاروں ولیجز میں ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کرایا جارہا ہے۔ڈوپنگ کنٹرول آفیسر نے پاکستان ہاکی ٹیم کے دو اور سوئمنگ کے ایک کھلاڑی کا ڈوپ ٹیسٹ لیا۔ قومی ہاکی ٹیم کے دوکھلاڑیوں کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے پر انہیں فوری طور پر آئسولیٹ کردیا گیا تھا۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) کے سیکرٹری جنرل محمد خالد محمود نے کامن ویلتھ گیمز کیلئے برمنگھم میں بنائے گئے چاروں ولیجز کا دورہ بھی کیا اور مختلف ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلزسے ملاقات کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes