پاکستانی اینڈ کشمیری کمیونٹی ایسوسی ایشن کے زیرانتظام راچڈیل میں نادرہ سرجری کا انعقاد

راچڈیل (محمد فیاض بشیر) پاکستانی اینڈ کشمیری کمیونٹی ایسوسی ایشن کی جانب سے کشمیر یوتھ پروجیکٹ سنٹر راچڈیل میں نادرا سرجری کا اہتمام کیا گیا ۔ پاکستانی اینڈ کشمیری کمیونٹی ایسوسی ایشن کے صدر اعتزاز عاصم ،جنرل سیکرٹری راجہ صغیر احمد ، کونسلرز ثمینہ ظہیر، رانا فیصل نے خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر کونسلر رانا فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستانی اینڈ کشمیری کمیونٹی ایسوسی ایشن نے مقامی ابادی کے لیے نادرا سرجری کا اہتمام کیا جو کہ خوش آئند ہے اسکا تمام تر سہرا اعتزاز عاصم اور راجہ صغیر احمد کے سر جاتا ہے۔

کونسلر ثمینہ ظہیر کا کہنا تھا کہ ہم قونصل جنرل طارق وزیر اور نادرا ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے کمیونٹی کے ان افراد کو سہولت فراہم کی جو مانچسٹر نہیں جا سکتے تھے آئندہ بھی نادرا سرجری کا سلسلہ جاری رہے گا ۔پاکستانی اینڈ کشمیری کمیونٹی ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری اعتزاز عاصم کا کہنا تھا پہلی بار کشمیر یوتھ پروجیکٹ سنٹر میں نادرا سرجری کا انعقاد ہوا اس سے مقامی افراد جنکو مانچسٹر قونصلیٹ جانے میں دقت پیش آتی تھی گھر کی دہلیز پہ سہولت ملی مقامی کونسلرز اور پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر نادرا ٹیم کا دلی شکریہ ادا کرتے ہیں۔

راجہ صغیر احمد کا کہنا تھا کہ ہم اس کوشش کو مستقبل میں بھی جاری رکھیں گے نادرا ٹیم کا دلی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہم سے بھرپور تعاون کیا ۔ نادرا ٹیم کے مینجر سید عمران حیدر نے کہا کہ ہم خواتین اور بچوں کی سہولت کے لیے کمیونٹی کو گھر کی دہلیز پہ نیکوپ کارڈ فراہم کرتے ہیں اس سلسلے میں قونصل جنرل طارق وزیر اور نادرا ٹیم ہمیشہ اس کوشش میں رہتی ہے کہ مختلف علاقوں میں جا کر لوگوں کو نیکوپ کارڈ سہولت فراہم کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں