تاجکستان سے تعلق رکھنے والے دنیا کے پستہ قد گلوکار سلمان خان کی فلم میں جلوہ گر ہونے کو تیار

لندن (مونا بیگ) دنیا کے سب سے چھوٹے قد کے نامور گلوکار عبدو روزک جنکا تعلق تاجکستان سے ہے کو بالی وڈ ہیرو سلمان خان نے اپنی آنے والی فلم بھائی جان میں کاسٹ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں رہائش پزیر عبدو روزک چھوٹے قد اور گلوکاری کی وجہ سے انٹرنیٹ پر کافی مقبول ہیں ،ان کی عمر 18 سال جبکہ قد تقریباً 3 فٹ سے زائد ہے۔ یہی عبدو روزک سلمان خان کی فلم کبھی عید کبھی دیوالی جس کا نام اب تبدیل کر کے بھائی جان رکھا گیا ہے میں اہم کردار نبھائیں گے۔

عبدو روزک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں سلمان خان کے ساتھ بالی وڈ میں ڈیبیو کرنے کے لیے بہت خوش ہوں۔ میں نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ ایک دن میں اتنے بڑے اسٹار کے ساتھ فلم کروں گا۔رپورٹس کے مطابق فلم بھائی جان کی شوٹنگ شروع ہوگئی ہے جبکہ یہ اگلے سال سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ سوشل میڈیا پر موجود روزک کے لاتعداد فین انکی اس فلم کی ریلیز کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں