ورسٹائیل بالی وڈ اداکار نوازالدین صدیقی فلم ہڈی میں ایک نئے انداز سے جلوہ گر ہونگے

لندن (مونا بیگ) یوں تو بالی وڈ کے تمام مسلمان فنکار اپنے کام اور مقام میں یکتا ہیں لیکن نواز الدین صدیقی کی بات ہی الگ ہے، کردار سنجیدہ ہو یا مزاحیہ، کسی امیر کا ہو یا غریب کا ایسا ڈوب کر پرفارم کرتے ہیں کہ کسی کو اصل نوازالدین یاد ہی نہیں رہتا۔ ایسا ہی ایک یادگار کردار وہ اپنی آنے والی کرائم فلم ہڈی نیں ادا کررہے ہیں جس میں انہوں نے ایک خاتون کا روپ دھار رکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک معروف بھارتی فلمی اسٹوڈیو کی جانب سے نواز الدین صدیقی کا موشن پوسٹر جاری کیا گیا ہے، جو ہر ایک کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا رہا ہے۔ یہ پوسٹر ان کی آئندہ آنے والی فلم ’ہڈی‘ کا ہے جو کہ ایک انتقامی ڈرامہ پر مبنی کرائم اسٹوری ہے، اس کے پوسٹر میں انہیں کوئی پہنچان نہ سکا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ انہیں اس میں ایک خاتون کے روپ میں پیش کیا گیا ہے۔

حقیقت یہ ہے کہ کوئی بھی اس پوسٹر کو دیکھ کر اسے نواز الدین صدیقی تسلیم نہیں کرے گا۔ فلم ہڈی آئندہ برس یعنی 2023 میں ریلیز ہوگی۔ اس حوالے سے نواز الدین صدیقی کا کہنا تھا کہ ویسے تو انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران متعدد کردار ادا کیے ہیں لیکن ہڈی میں ایک منفرد انداز میں پیش کیا گیا ہے جو کہ اس سے قبل کبھی نہیں کیا، اس سے بطور اداکار مجھے مزید تجربہ حاصل ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں